3 ستمبر 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایرانی افکار اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ملک کی ترقی و پیشرفت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج جنوبی ایران میں واقع صوبۂ کرمان میں صنعت اور خدمات سے متعلق دو منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ دوسروں پر انحصارکۓ بغیر ایرانی صلاحیتوں کی بنیاد پر اسلامی ایران کو آباد و خوشحال بنانا چاہۓ۔ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہاکہ ہمارا ملک ایرانی افکار اور توانائیوں کی بدولت تمام سامراجی طاقتوں کو ناکام بنادے گا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک ترقی پذیر ممالک کو جو ترقی و پیشرفت کے نمونے پیش کرتے ہیں ان کا واحد مقصد ترقی پذیر ممالک کو اپنے ساتھ زیادہ وابستہ کرنا ہوتا ہے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ملت ایران نے جو طریقہ اور اسلام اختیار کیا ہے وہ دوسروں پر تسلط حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ وہ انسانوں کی الہی فطرت کی جانب بازگشت کا ایک راستہ ہے۔.....

/169